تجارت میں نقصان اور خرابی صحت پر تین افراد بشمول خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر تین افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ تین علحدہ واقعات کوکٹ پلی ، میڑپلی اور پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 30 سالہ ایویناش جو موسی پیٹ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے تجارت میں سرمایہ کاری کی تھی اور نقصان کے بعد قرض کے بوجھ سے پریشان ہوگیا تھا جس نے مالی نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 22 سالہ رینوکا جو کملانگر علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 18 اپریل کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے لی تھی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 48 سالہ امبایا جو بھاگیہ نگر لکشمی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔