تجارت میں نقصان اور معاشی تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان کے نتیجہ میں ایک کارپینٹر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سرینواس راؤ ساکن ناچارم نے کل اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس ناچارم نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلیا۔ میڑچل پولیس کے بموجب 34 سالہ وجئے کمار منگل ساکن ایلم پیٹ نے 3 جنوری کو نامعلوم زہر پی لیا جس کے نتیجہ میں اسے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ آج فوت ہوگیا۔