جے پور : راجستھان میں محکمہ کانکنی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور آئی آئی ٹی دہلی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سبودھ اگروال نے کہا ہے کہ تجربات کے اشتراک سے نئی سمت ملتی ہے اور ریاست کی ترقی میں حصہ داری طے ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر اگروال نے یہاں ایک پروگرام میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وقتاً فوقتاً بات چیت کے ذریعے تجربات کو شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے تو ریاست کی ترقی میں حصہ داری بھی طے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی کے پاس آؤٹ ریاست میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرتے ہوئے اختراعات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، وہیں ریاست میں صنعتوں، اسٹارٹ اپس وغیرہ کے ذریعے ترقی کی گنگا بہا رہی ہیں ۔ خود روزگار کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرکے معاشی ترقی میں شراکت دار بن رہے ہیں۔