تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا میں 8اگست کو بحث

,

   

لوک سبھا کی بزنس اڈوائزری کمیٹی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا ہے
نئی دہلی۔ لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر 8اور 10اگست کے درمیان میں بحث ہوگی او راپوزیشن کے اسپانسر کئے گئے اس اقدام پر آخری دن وزیراعظم نریندرمودی جواب دیں گے۔ لوک سبھا کی بزنس اڈوائزری کمیٹی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا ہے کیونکہ انڈیا اتحاد کے ارکان نے بحث کوترجیحی بنیادوں پر نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجاً والک اؤٹ کیا۔

ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ”تحریک عدم اعتماد پر بحث کی شروعات 8اگست سے ہوگی اور 10اگست تک جاری رہے گی جب وزیراعظم بحث پر جواب پیش کریں گے“۔

اپوزیشن بلاک انڈیا میں کانگریس کے ساتھ ڈی ایم کے‘ دائیں بازو کے پارٹیاں او رٹی ایم سی کے علاوہ بھارتیہ راشٹریہ سمیتی نے بھی ایوان میں فوری طور پرتحریک لانے کی مانگ کی اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا جو اس ہفتہ اپنے قانون سازی کے ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے۔

حکومت نے اصرار کیاہے کہ ایسی کوئی اصول یاترجیح نہیں ہے جو ایوان ے لئے فوری طور پرتحریک عدم اعتماد پربحث کو لازمی بناتی ہے۔

حکومت کااستدلال کیاکہ قواعد کے مطابق 10کام کے ایام میں اس کو بحث کے لئے لایاجاسکتا ہے۔

کانگریس ایم پی مانیکم ٹائیگور نے بھی لوک سبھا میں نوٹس پیش کرتے ہوئے پیر کے روز پیش ائے واقعہ جس میں ایک ریلوے پولیس فورس کے پریشان جوان کی جانب سے مبینہ گولی چلاکر کر تین ٹرین مسافرین بشمول انچارج افیسر کوقتل کرنے پر بحث کی مانگ کی ہے۔