تحقیقاتی کمیشن نے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ پر جرمانہ عائد کیا

   

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کرنے والے جسٹس کے یو چندیوال (ریٹائرڈ) کمیشن نے پیر کو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ پر کمیشن کی جانب سے مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے پر جرمانہ عائد کیا ۔ سنگھ آج کمیشن کے سامنے حاضر ہوئے جس کے بعد کمیشن نے ان کے خلاف جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ کو منسوخ کردیا اور ان کو ہدایت دی کہ کہ وہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 15,000 روپے جمع کرائیں۔ اس وقت کے وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر دیشمکھ کے خلاف سنگھ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت نے کے یو چندیوال کی سربراہی میں یک رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا۔