گونا: مدھیہ پردیش کے گنا ہوائی پٹی پر آج ایک تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ زخمی ہو گئی ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تربیتی طیارہ ریاست کے نیمچ سے ساگر ضلع کے دھانا کی پرواز پر تھا۔ خاتون پائلٹ کو پرواز کے دوران کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے اجازت لینے کے بعد گونا کی فضائی پٹی پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر جھاڑیوں میں جا گرا۔ وہاں موجود لوگوں نے خاتون پائلٹ کو طیارے سے اتارا اور فوری طور پر ضلع ہاسپٹل لے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون پائلٹ کا نام نینسی مشرا (22) بتایا گیا ہے ۔ اس حادثے کی اطلاع متعلقہ ایوی ایشن کمپنی کو دے دی گئی ہے ۔ فضائی پٹی پر فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی انتظامات کیے گئے تھے ۔