ترقی، ٹی آر ایس کا ایجنڈا: گنگولا کملاکر

   

کریم نگر ۔کریم نگر کے انتخابی حلقہ حضور آباد میں ریاست کے بی سی بہبود اور شہری فراہمی کے وزیر گنگولا کملاکر نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس کی پارٹی سی ایم کے سی آر کی قیادت میں ریاست میں فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ منگل کو حضور آباد میونسپلٹی کے ایپلا نرسنگ پور اور کوتہ پلی کے دیہات میں ایک انتخابی عوامی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر گنگولا نے کہا کہ ایٹالہ راجندر کی غفلت کی وجہ سے حضور آباد کی ترقی تھم گئی۔ وزیر نے کہا کہ حضورآباد میونسپل ایریا میں 70 کروڑ روپے کے ساتھ ترقیاتی کام جاری ہے۔ لوگوں سے اپیل کی کہ دہلی کی جماعتوں ، کانگریس اور بی جے پی کو مسترد کریں۔ سی ایم کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس کے امیدوار غریب گھرانے سے انے والا لوگوں کا دْکھ درد سمجھنے والا گیلوئے سرینواس یادو کو اپنا قیمتی ووٹ دیں ، انہوں نے کہا کہ وہ کے سی آر کے قریب رہ کر حضور آباد کی ترقی کے لیے آئندہ اور زیادہ فنڈ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس امیدوار گیلو سرینواس یادو اور ایس سی کارپوریشن کے چیئرمین بنڈہ سرینواس موجود تھے۔

جڑچرلہ میں روزگار پر مبنی شعور بیداری پروگرام کا انعقاد
جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ میونسپالٹی کے حدود فقیرنگر کالونی بادے پلی میں جنتا رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین و نوجوانوں میں روزگار کیلئے شعور بیداری جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سی لکشمیا ریڈی سابقہ منسٹر و جڑچرلہ ایم ایل اے کے علاوہ جلسہ کے نگران و ذمہ دار موجود تھے ۔ صدر سوسائٹی محمد جہانگیر پاشاہ نے کہا کہ ہماری تنظیم حلقہ اسمبلی جڑچرلہ میں کئی فلاحی خدمات و بلامذہب و ملت سماج کے خواتین و لڑکیوں نوجوانوں کیلئے خود روزگار ٹیلرنگ زگ زاگ و دیگر انجام دیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر کورسیس ہماری تنظیم کے ذریعہ سکھایا جارہا ہے ۔ گذشتہ 20 سالوں سے سماجی شعور بیداری پر کام کیا جارہا ہے ۔