نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ سال 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور روحانی شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے ۔صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج بلجیک ہوائی اڈے ، تورا، میگھالیہ میں سیلف ہیلپ گروپس (خودامدادی گروپس )کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ورچوئل طور پر نئے انٹیگریٹڈ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس، تورا کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خواتین اپنی شناخت قائم کررہی ہے اور دوسری خواتین کیلئے ہر شعبے میں چاہے وہ دفاع ہو، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل، تعلیم، کاروباری، زراعت یا کوئی اور شعبہ، آگے بڑھنے کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے ۔ انہیں صرف کچھ الفاظ اور حوصلہ افزائی کے چھوٹے چھوٹے اقدامات کی ضرورت ہے ،جن سے ان کے اندر جوش وجذبہ زیادہ ہوسکے ۔