تروپتی جانے والی فلائیٹ لمحہ آخر میں تکنیکی خرابی پر منسوخ

   

شمس آباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ سے تروپتی جانے والی فلائیٹ آخری لمحوں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ۔ مسافروں کو چار گھنٹے سے زائد فلائیٹ کے لیے انتظار کرنا پڑا ۔ جس میں بعض مسافرین تروپتی مندر میں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ان کا درشن کا وقت ختم ہوگیا تھا ۔ تروپتی جانے والی فلائیٹ صبح 5-30 کو روانہ ہونے والی تھی آخری لمحہ میں پائیلٹ نے فلائیٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائیٹ کو اڑان بھرنے سے روک دیا اور اس کی اطلاع عہدیداروں کو دی ۔ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد اڑان تقریبا 10 بجے کے قریب تروپتی کے لیے روانہ ہوگئی ۔ آخری لمحوں میں فلائیٹ کو روکنے پر مسافروں نے ایرپورٹ پر شدید احتجاج کیا ۔۔ ش