ترکاری فروخت کرنے پر ایک 17سالہ مسلم لڑکے کی پیٹائی میں موت۔ یوپی

,

   

فیصل کو بہت زخمی حالت میں تھے او رعلاج کے دوران ان کی موت ہوگئی
لکھنو۔ریاست اترپردیش کے ضلع انناؤ میں بنگارماؤں ٹاؤن کے اندر کویڈ19تحدیات کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے مبینہ طور پر ایک 17سالہ مسلم لڑکے کو اس قدر پیٹا کے اس کی موت ہوگئی ہے۔

متوفی کی شناخت فیصل حسین کے طورپر ہوئی ہے جس کی جمعہ کے روز کویڈ19تحدیدات کے دوران ترکاری فروخت کرنے پر پولیس نے پیٹائی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کو بہت زخمی حالت میں تھے او رعلاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔متوفی کے گھر والو ں کی شکایت پر تین پولیس جوانوں کے خلاف ایک ایف ائی آرردرج کی گئی ہے۔

ان تمام کو برطرف کردیاگیاہے او رڈسپلنری کروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ریاست میں فی الحال جزوی کرفیو ہے۔

مذکورہ کم عمر متوفی کے ایک رشتہ کا بھائی سلمان نے رپورٹرس کو بتایاکہ”ایک ترکاری فروش کو مارکٹ سے لایاجاتا ہے اور اس کو راستے میں پیٹا جاتا ہے او رپھر اس کو پولیس اسٹیشن میں ماردیاجاتا ہے۔ پھر وہ (پولیس جوان) اسپتال میں اس کوچھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

ائی پی سی کی دفعہ برائے قتل کے تحت اس کانسٹبل پر کاروائی کی جانی چاہئے۔ پولیس اسٹیشن میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے“۔

فیصل کے والد محمد اسلام نے کہاکہ ”ہمیں مارپیٹ کے متعلق ایک دوکاندار کے فون کال سے جانکاری ملی ہے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو اس کو اسپتال لے جایاگیاتھا‘ جہاں پر ہمیں وہ مردہ پایاگیاہے“۔


https://twitter.com/007QaQa/status/1395784924070879237?s=20