ترکیہ اور سعودی عرب کے دورے نہایت کامیاب رہے : صدر مادورو

   

کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ان کے ترکیہ اور سعودی عرب کے دوریانتہائی کامیاب رہے ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر رجب طیب اردغان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مادورو نے کہا ہے کہ وینزویلا نے ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ جو ٹھوس تعاون قائم کیا ہے وہ کامیابی سے جاری ہے۔مادورو نے کہا کہ ترکیہ اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک میں ہمارے بین الاقوامی ورکنگ ایجنڈے نے مکمل کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ہمیں اسٹریٹجک علاقوں میں ٹھوس، باہمی امداد اور خریداری کے پل قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نئی دنیا کے اتحاد اور تعاون میں پْرعزم ہیں۔انہوں نے صدر اردغان کی 3 جون کو دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ حلف برداری کی کی تقریب کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے جدہ کے سلام پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔