انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان کی طرف سے منظور کردہ مفاہمت کی یادداشت کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ترکیہ اور فلسطین کے درمیان پولیس کی تربیت کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ 24 مئی 2022 کو فلسطین کے شہر رام اللہ میں طے پانیو الے حکومتِ جمہوریہ ترکیہ اور حکومتِ فلسطین کے درمیان سیکوریٹی قوتوں کی تربیت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری کا فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوا ہے۔ صدر رجب طیب اردغان کی طرف سے منظور کردہ مفاہمت کی یادداشت کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ فریقین تربیت کی ضروریات کا تعین کرنے کے زیر مقصد تربیت کی ضروریات کا تجزیہ کریں گے اور اس تجزیہ کی روشنی میں باہمی تربیتی پروگراموں کو منظم کریں گے۔ معاہدہ کے فریم ورک کے دائرہ عمل میں دونوں ممالک کے تعلیمی اور تربیتی اداروں میں تربیت حاصل کرنے والوں کو ان کے سالانہ نفاذ کے منصوبوں کے مطابق تربیتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔