ترکیہ کا پہلا مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ ترک سات۔ 6A مدار میں پہنچ گیا

   

انقرہ: ترکیہ کا پہلا مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ ترک سات۔ 6A کامیابی سے 42 ڈگری مشرقی مدار میں بیٹھ گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں با ضابطہ طور پر خدمات شروع کر دے گا۔ ترک سات 6A ایک اہم منصوبہ ہے جو خلا میں ترکیہ کے وجود کو مضبوط کرے گا، یہ سیٹ لائٹ مقامی انجینئروں کی کاوشوں سے ایک بڑی شرح کے ساتھ مقامی وسائل سے بنایا گیا ہے۔ سیٹلائٹ کے لانچ ہونے سے ترکیہ، ایشیا کے کچھ حصوں تک رسائی کر لے گا اور دنیا کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی کو اپنی سروسز فراہم کر سکے گا۔ ترکیہ کی خلائی تحقیق میں یہ پیشرفت بین الاقوامی میدان میں ایک اہم اداکار بننے کے ہدف میں معاون ثابت ہوگی۔