نیویارک : ناٹو نے ترکیہ کی پہلی خاتون ایڈمرل گیوکچین فرات کیلئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔ناٹونے اتحادی بحری افواج کی کمانڈکے تحے برطانیہ کی نارتھ ووڈ بیس پرفرات کی ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد پیش کی ہے۔بیان میں ناٹو میں ریئر ایڈمرل فرات کے مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرات ترکیہ کی مسلح افواج میں ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون ہیں۔بیان میں فرات کے ایک اہم مشن پر ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرات کے فرائض ناٹو اتحاد کے وسیع بحری آپریشنز اور مشقوں کی کامیابی کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فرات کو سپریم ملٹری کونسل کے فیصلوں کے تحت ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ ترکی کی پہلی خاتون ایڈمرل بن گئی ہیں۔ریئر ایڈمرل فرات، برطانیہ میں ناٹو الائیڈ نیول کمانڈ MARCOM میں آپریشنز کی ڈپٹی کمانڈر ہیں۔