ترکی میں جرمن سفیرکی طلبی

   

انقرہ : ترکی کے وزارت دفاع نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازع کے خطرات بڑھ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے ترک سفیر کو بلا کر سماجی کارکن عثمان کاوالا کو جیل بھیجنے پر احتجاج کیا تھا۔ برلن نے کاوالا کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیاتھا۔ تْرک ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن سفیر کو طلب کرکے برلن کے بیان کو ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔