ترکی نے فن لینڈ کی ناٹو رکنیت کی بالآخرتوثیق کر دی

   

انقرہ : ترک قانون سازوں نے ناٹو فوجی اتحاد میں فن لینڈ کی شمولیت کی متفقہ طور پر حمایت کی ہے۔ ترک صدر نے مہینوں کے مذاکرات کے بعد اس ماہ کے اوائل میں فن لینڈ کو امیدواری کی مبارک باد پیش کی تھی۔ترکی کی پارلیمنٹ نے 30 مارچ جمعرات کے روز فن لینڈ کی ناٹو میں شمولیت کی درخواست کی توثیق کر دی۔ ترکی 30 ممالک پر مبنی ناٹو کا وہ رکن ہے، جس نے سب سے آخر میں اس کی حمایت کی اور اب فن لینڈ کیلئے اس فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی آخری بڑی رکاوٹ بھی ختم ہو گئی۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مہینوں کے مذاکرات کے بعد اس ماہ کے اوائل میں فن لینڈ کو امیدواری کی مبارک باد پیش کی تھی۔ترک قانون سازوں نے متفقہ طور پر نورڈک ملک کے الحاق کے حق میں ووٹ کیا۔ حکمران جماعت کے قانون ساز عاکف کاگتے کِلِک نے ووٹنگ سے چند لمحوں قبل کہا، ’’آج شام، ہم فن لینڈ سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔”ناٹو کے سیکرٹیری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ترکی کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی اتحاد کو مزید ”مضبوط اور محفوظ” بنائے گا۔