انقرہ : ترکیہ نے مئی 2018ء میں فلسطینیوں کی ہلاکت پر بطور احتجاج اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا کراسرائیلی سفیر کو نکال دیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان رواں برس کے آغاز پر تعلقات میں بہتری آنی شروع ہوئی تھی۔ترکی نے چار سال کے وقفے کے بعد اسرائیل میں اپنا سفیر تعینات کر دیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق نامزد ترک سفیر شاکر اوزکان تورونلر ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جو 2010ء اور 2014ء کے درمیان یروشلم میں ترکی کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی بطور سفیر تقرری جمعہ کی شب ایک صدارتی حکم نامے کے زریعہ کی گئی۔ یہ ترکی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی جانب تازہ ترین قدم ہے۔