ترکی کے ڈرون حملہ میں 19شامی فوجیوں کی موت

   

دمشق، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ ادلب میں ترکی کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملوں میں شام کے کم از کم 19 فوجی ہلاک ہو گئے ۔انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی نے ڈرون حملوں سے شام کے جبل الزاویہ اور الاحمدیہ کیمپ میں شامی فوج کے اڈوں پر حملے کئے ۔برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں ترکی کی جانب سے اس طرح کے حملوں میں شامی حکومت کے تقریباً 93 فوجیوں اور حکومت حامی جنگجوؤں کی موت ہو گئی ۔اس سے پہلے اسٹیٹ نیوز ایجنسی( ایس اے این اے ) نے بتایا تھا کہ شامی فوج نے ادلب میں ترکی کے تین ڈرون مار گرائے ہیں اور ترکی نے شام کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا ہے ۔ترکی کے وزیر دفاع ھولوسي اکار نے کہا کہ ترکی کا واحد مقصد اپنے دفاع کے حق کے تحت ادلب میں شامی فوجی اور حامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شام کی حمایت کرنے والے روس سے ترکی نہیں لڑنا چاہتا۔ انہوں نے روس سے درخواست کی ہے وہ شام کی حکومت سے بات کرے اور ادلب میں ہو رہی لڑائی کو روکنے کے لئے کہے ۔