ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے 2 دہشت گردوں نے خودسپردگی کر دی ہے۔ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت داخلہ کے زیرِ نگرانی جاری ‘قائل پروگرام’ کے نتیجے میں PKK سے فرار ہو نے والے 2 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو خودسپردگی پیش کر دی ہے۔یہ دہشت گرد 2013 اور 2015 میں تنظیم میں شامل ہوئے اور شام، ایران اور عراق میں کاروائیاں کرتے رہے۔ان خودسپردگیوںکے ساتھ رواں سال میں خودسپرد ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔