ترک افواج کا شمالی عراق میں آپریشن جاری

   

بغداد : شمالی عراق میں کی گئی فضائی کارروائی میں ذمہ دار دہشت گردوں سمیت 16 اہداف کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق، عراق کے شمال سے ترکیہ کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے کے لیے PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر فعال کرنے اور سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، پیدا ہونے والے اپنے دفاع کیلیے حاصل کردہ حقوق سے استفادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت عراق کے شمال میں میٹینا، گارا،حقوقر ، قندیل اور آسوس کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے۔علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں، بنکروں، پناہ گاہوں اور گوداموں پر مشتمل کل 16 اہداف کو فضائی کارروائیوں کے ذریعہ تباہ کر دیا گیا۔