ترک صدر اردغان یورپ کے دیگر سربراہان کے مقابلے زیادہ اہم

   

انٹورپ : بیلجین سرکاری ٹیلی ویژن RTBF نے اعلان کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان یورپ کے دیگر سربراہان کے کامیاب نہ ہونے والے امور میں کامیابی حاصل کرنے والے اور ٹھوس نتائج تک پہنچنے والے ایک اہم رہنما ہیں۔اسی چینل کے مطابق ترکیہ میں صدارتی انتخابات عالمی ایجنڈے کے نمایاں معاملات می شامل ہیں۔RTBF نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ خبر میں 14 مئی کو منعقد کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے انتخابات کے خطہ یورپ پر اثرات پر بھی ایک جائزہ پیش کیا ہے۔خبروں میں یہ تبصرہ کیا گیا کہ صدر اردغان نے خاص طور پر بین الاقوامی سطح پرتوازن کے قیام کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے
پیرس : فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف 12 لاکھ سے زائد افراد نے ہڑتالوں اور مظاہروں میں شرکت کی ہے۔یونینوں کی کال پر فرانس کئی شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے مختلف شعبوں خصوصاً توانائی، ٹرانسپورٹیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ عوام نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62 سے بڑھا کر 64 سال کر نے کے حکومتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مارسیلی، ٹولوز، نانٹیس اور رینس جیسے شہروں سمیت 300 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا۔