ترک صدر کا دورۂ یوکرین

   

انقرہ :ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے روس۔ یوکرائن کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم، بحیثیت ایک بحیرہ اسود ملک کے، علاقے میں امن و امان کی فضاء کی خاطر تمام فریقین کو اعتدال اور ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہیں”۔یوکرائن روانگی سے قبل انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر اردغان نے روس۔ یوکرائن بحران کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ہر پلیٹ فورم سے یوکرائن کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ تعاون کا اظہار کر رہے ہیں۔ بحیثیت ایک بحیرہ اسود ملک کے ہم تمام فریقین کو اعتدال اور ڈائیلاگ کی دعوت دیتے ہیں”۔