ترک کمانڈوز کی کارروائی،6 دہشت گرد ہلاک

   

دمشق : شمالی شام میں چشمہ امن ،شاخ زیتون اور فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقوں میں پی کیکے ، کے 6 دہشت گردمارے گئے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق،ترک فوج دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔بتایا گیا ہے کہ چشمہ امن، شاخ زیتون اور فرات ڈھال کے حامل علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور داخلے کی کوششوں میں مصروف پی کیکے کے چھ دہشت گرد مارے گئے۔