تریپورہ میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے:راہول

   

یو اے پی اے کے ذریعے سچائی کو دبانے کی کوشش کا حکومت پر الزام
نئی دہلی : حال ہی میں تریپورہ پولیس نے صحافیوں اور وکلاء سمیت 102 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ ان تمام لوگوں پر یو اے پی اے ایکٹ لگا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ سچائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے کہا تھا کہ تریپورہ کے اندر ہمارے مسلمان بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے، جو لوگ ہندو کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں، وہ ہندو نہیں بلکہ منافق ہیں۔