رائسا بیری۔ پولیس نے کہاکہ چہارشنبہ کے روزپیش ائے واقعہ میں ضلع دھالائی کے ایک گاؤں میں میویشیوں کی چوری کے شبہ میں ایک ہجوم نے ایک شخص کو بری طرح پیٹ کر ہلاک کردیا۔متوفی کی شناخت جیوتی کمار کی حیثیت سے ہوئی ہے‘ جس کا تعلق ضلع دھالائی کے رائسا بیری علاقے کے قبائیلی گاؤں سے بتایاجارہا ہے۔
گنڈا چیری اسپتال لے جانے کے بعد 36سالہ جیوتی کمار زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔رائسابیری پولیس اسٹیشن کے انچارج افیسر سلیمان ریانگ نے اے این ائی کو بتایا کہ”2جولائی کے روز ہمیں جانکاری ملی ہے کہ ایک چور پکڑا گیا ہے۔
جب ہم موقع پر پہنچے تو ہم نے پایا کہ جن لوگوں نے مبینہ چور کو پکڑا تھا‘ اس کی بری طرح پیٹائی کی ہے۔ ہم اسے قریب کے اسپتال لے کر گئے‘ جہاں پر وہ کچھ گھنٹوں بعد فوت ہوگیا“۔
افیسر نے کہاکہ موت کی وجہہ کا پتہ لگانے کے لئے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرایاگیا ہے۔
متوفی کے بڑے بھائی دیاکمار نے کہاکہ”ہمیں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ وہ گاؤں کیوں گیاتھا‘ جوکہ ہمارے گھر سے تین کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں اس پر حملہ کیاگیاتھا“۔
ذرائع کے مطابق جیوتی مبینہ طور پر رائسابیری میں واقع ایک گھر میں ’کاؤ شیڈ‘ میں داخل ہوا کیونکہ وہ وہاں سے فرار ہورہاتھا گھر کے لوگوں نے اس کو پکڑ لیا۔ ان لوگوں نے گاؤں والوں کو اکٹھا کیا اور پھر اس کی پیٹائی کی۔