تساہلی اور فرائض سے غفلت پر سخت کارروائی کا انتباہ

   

کلکٹر نارائن پیٹ کا رجسٹرار آفس کا معائنہ، عہدیداروں سے بات چیت
نارائن پیٹ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا، آئی اے ایس نے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر شاتا واہنا کالونی میں واقع سب رجسٹرار آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جائیدادوں کی رجسٹری کے فوری بعد دستاویزات متعلقہ خریداروں کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دفتری عملہ، رگیولر اور کنٹراکٹ ملازمین کے علیحدہ علیحدہ رجسٹرات حاضری کی تنقیح کی۔ انہوں نے اس روز رجسٹری ہونے والی تفصیلات اکٹھا کیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹری دفتری عملہ کو رجسٹری کے لئے درخواست دینے کے طریقہ کار سے واقف ہونا چاہئے۔ انہوں نے جائیداد کے لئے رجسٹری کے لئے آن لائن درخواست دینے کے طریقہ کار کے بجائے راست طور پر درخواست دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ آن لائن درخواست قبول نہیں کی جانی چاہیں۔ رجسٹری کے فوری بعد دستاویزات کو اسکان کرکے آن لائن کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور دیکھا کہ کتنی رجسٹریشن، کتنے موٹیوشینز، کے لئے درخواست داخل کی گئی ہیں۔ انہوں نے رجسٹریشن کے صحیح طریقہ سے واقفیت کے لئے عملہ پر زور دیا۔ انہوں نے کسی بھی قسم کی تساہلی اور فرائض سے غفلت پر سحت تادیبی کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر سب رجسٹرار اور آفس کا عملہ موجود تھا۔