تشدد اور انتہا پسندی کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے : پوپ فرانسس

   

وٹیکن سٹی : کیتھولک عیسائیوںکے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانیکے لیے استعمال بند کیا جائے۔پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے، قتل، دہشت گردی ، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خداکا نام استعمال کیا جانا بندکیاجائے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرعالمی سطح پر غور و فکرکا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔