تشکیل حکومت کیلئے شیوسینا کی بھاگ دوڑ پر بی جے پی کی نظر

   

ممبئی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں درکار تعداد میں ارکان کی تائید نہ ملنے پر حکومت تشکیل دینے سے انکار کرنے کے ایک دن بعد بی جے پی آج دن بھر ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر کڑی نظر رکھی جس میں اس کی بچھڑی ہوئی حلیف شیوسینا تشکیل حکومت کے لئے اب کانگریس اور این سی پی سے تائید حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے کیوں کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شام 7.30 بجے تک تشکیل حکومت کے ادعا کے لئے مہلت دی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر سدھیر منگنٹیوار نے کہاکہ شیوسینا کو گورنر کی طرف سے دی گئی مہلت کے بعد ہی تبصرہ کیا جائے گا۔ ’فی الحال ہم صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔