تصویروں کے مطابق عراق۔ایران سے سعودی پر حملے کا شک: امریکہ

   

نیویارک،16ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی ارامکو کے تیل پلانٹوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سیٹلائٹ تصویریں جاری کر کے اس میں ایران اور عراق کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ کیاہے۔ امریکہ نے اتوار کو پلانٹوں کی سیٹلائٹ تصویریں جاری کی ہیں جس کی بنیاد پر افسران نے حملے کرنے کے 17 نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون شمال یا شمال مغرب علاقے سے بھیجے گئے۔ تصویریں جاری کرنے کے بعد افسران نے کہا کہ پلانٹوں پر حملے میں ڈرون اور کروز میزائلوں سے مشترکہ طور پر حملہ کرنے کا شک ہے جو حوثی باغیوں کی صلاحیت سے بالاتر ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد ہی کچھ ردعمل ظاہر کریں گے۔