تعطیلات میں طلباء کی پانی کے پاس موج مستی

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے تعلیمی اداروں کی سنکرانتی تعطیلات میں توسیع کے بعد دیہی علاقوں میں طلباء موج مستی کررہے ہیں مگر یہ موج مستی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ والدین اور سرپرستوں کو بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ حالیہ دنوں میں بچوں کی تیراکی دوران پانی ڈوب کر موت واقع ہونے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں ۔ بعد میں سر پیٹنے اور ہاتھ ملنے سے بہتر ہے پہلے ہی احتیاطی اقدامات کئے جائیں ۔ آج کے بچے ہندوستان کا مستقبل ہیں ان پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے ۔ پانی کے پاس نظر آنے والے بچوں کی یہ تصویر متحدہ ضلع محبوب نگر کے گدوال منڈل کی ہے ۔ جہاں بیرلی موضع کے چھوٹے بچے دریائے کرشنا کے بہتے ہوئے پانی تیراکی سیکھنے میں مشغول ہے اس ندی میں کافی بڑے بڑے پتھر ہیں تھوڑی سی بھی غفلت اور لاپرواہی سے بڑے حادثات پیش آسکتے ہیں لہذا والدین کی ذمہ داری ہے بچوں پر نظر رکھیں اور ان کی زندگیوں کا تحفظ کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔۔ ن