نئی دہلی: لوک سبھا میں بی جے پی کے رکن راجیو پرتاپ روڈی نے آج مطالبہ کیا کہ مرکزی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں معیار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، تبھی ملازمت کے لیے طلبا کی موزوں صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ روڈی نے تلنگانہ میں قبائلی یونیورسٹی کے قیام کے مقصد سے کل پیش کئے گئے سنٹرل یونیورسٹیز ترمیمی بل 2023 پر بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں معیار کی کمی کی وجہ سے روزگار کم ہو رہا ہے ۔