تعلیمی نصاب میں 30فیصد کمی لانے کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی نصاب میں 30فیصد تخفیف کرنے کا منصوبہ ہے ۔ این سی ای آرٹی نے پہلے ہی مرکزی حکومت کے سرکردہ تعلیمی اداروں سی بی ایس ای،سی آئی ایس ای،آئی سی ایس ای اور آئی ایس ای کے نصاب میں 25 تا 30فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے کیونکہ جون میں تعلیمی سال کا آغاز نہیں ہوسکا اور پتہ نہیں کہ کب تک یہ کورونا کی وباجاری رہے گی۔اس سلسلہ میں مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کونصاب میں کمی کی گنجائش فراہم کی ہے ۔مرکز کے اس مشورہ کے مطابق دیگر ریاستوں اور تلنگانہ کے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آرٹی)نے اس سلسلہ میں اقدامات شروع کئے ہیں۔کس مضمون میں کتنا نصاب کم کیاجائے ،اس پر غور کیاجارہا ہے اور اس کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔اسکولس کی کشادگی کے بعد کام کے دنوں کے لحاظ سے نصاب کو حتمی شکل دی جائے گی تاہم حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں ایس سی ای آرٹی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔یہ ادارہ حکومت کی ہدایت کا منتظر ہے ۔