تغذیہ بخش غذاؤں کے ذریعہ امراض سے تحفظ ممکن

   

یلاریڈی /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے ہاوزنگ بورڈ بالاجی نگر تانڈا ، آنگن واڑی ، سنٹروں پر تغذیہ بخش غذا ابھیان پروگرام منعقد کرکے حاملہ خواتین کو تہنیت پیش کرنے انہیں تغذیہ بخش غذا دی گئی ۔ اس موقع پر سی ڈی پی او پدما نے کہا کہ تغذیہ بخش غذاؤں سے خون کی کمی دور ہوتی ہے ۔ ماں اور بچہ کو صحت مند رکھنے کیلئے ریاستی حکومت مختلف طریقہ سے آنگن واڑی سنٹروں کے ذریعہ حاملہ خواتین کو شعور دلانے ان کا خیال رکھ رہی ہے ۔ اس موقع پر سوپروائزر لتا آنگن واڑی ٹیچرس میں سمیترا ، للیتا ، دیواکر موجود تھے ۔ منڈل رام کے گولاپلی علاقہ میں آنگن واڑی سنٹر پر سرپنچ لاونیا نے دورہ کرکے تنقیح کی اور حاملہ خواتین کو نیوٹریشن کٹس تقسیم کئے ۔ تغذیہ بخش غذاؤں کا استعمال کرنے حاملہ خواتین کو تندرست رہنے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر سپروائزر سوماتی اور دیگر موجود تھے ۔
غرباء و مساکین میں راشن پیاکیج کی تقسیم
بچکنڈہ /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رعنا تبسم سابقہ صدر معلمہ پرائمری اسکول بچکنڈہ متوطن ضلع نظام آباد قومی صدر خواتین سیل انسانی حقوق فیڈریشن بڑے بھائی محمد اطہر الدین عرف راہل کی جانب سے ضلع نظام آباد اسد بابا نگر ، آٹو نگر میں بے سہاروں میں 250 راشن کے پیاکٹس مسلم اور غیر مسلم میں تقسیم کئے گئے ۔ اور ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اللہ نے اگر مال و دولت سے نواز ا تو غرباء و مساکین میں تقسیم کرنا چاہئے ۔ اس لئے کہ یہ رمضان کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ میں زیادہ خرچ کریں 70 گنا زیادہ اجر و ثواب ملتا ہے ۔ غریب عوام کافی خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے تھے ۔ محمد اطہر الدین سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔