تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے تلنگانہ و اے پی چیف سکریٹریز کا اجلاس

   

حیدرآباد30جنوری(سیاست نیوز) تشکیل تلنگانہ اور تقسیم آندھراپردیش کے عمل کو مکمل کرنے میں آج حیدرآباد میں دونوں ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کا اجلاس منعقد ہوا ۔ مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔ چیف سیکریٹری تلنگانہ سومیش کمار سے چیف سیکریٹری آندھرا پردیش نیلم ساہنی نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایاجاتا ہے کہ دونوں چیف سیکریٹریز نے شیڈول 9 اور 10 میں شامل امور اور ان کی تقسیم کے سلسلہ میں اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان کی عاجلانہ تکمیل کے سلسلہ میں رپورٹ تیار کریں تاکہ آئندہ اجلاس میں ان مسائل کو حل کرلیا جائے۔واضح رہے کہ دونوں وزرائے اعلی کے چندر شیکھر راؤاور جگن موہن ریڈی نے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ حکومتیں شیڈول 9اور 10موجود امور کے خوشگوار حل عہدیداروںکے درمیان اجلاسوں کا سلسلہ شروع کریں گی اور ان اجلاسوں کے دورانان امور کو قطعیت دیتے ہوئے مرکز کو مطلع کروایا جائے گا۔