تلنگانہ:ریٹائرڈ ٹیچر کو انوکھے انداز میں ودا ع کیا گیا

   

حیدرآباد3 اپریل(یواین آئی) عادل آباد ضلع میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر کو انوکھے انداز میں ودا ع کیا گیا ۔ دیہا گامہ علاقہ میں دیہاتیوں نے طلبہ کے ساتھ سنجے نامی ٹیچر کو اہلیہ کے ساتھ سجی سجائی بیل منڈی پر بٹھا کر وداع کیا۔ طلبہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ اس ٹیچر نے انہیں بہتر تعلیم دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں تک انہیں بہتر تعلیم فراہم کی گئی ہے ۔ بیل منڈی کے آگے اور پیچھے طلبہ کے ساتھ ساتھ دیہاتیوں کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی۔