حیدرآباد۔ انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم 19سالہ نوجوان گرل فرینڈ کی ماں کے اس کومبینہ زہر دینے کے بعد فوت ہوگیاہے۔
تلنگانہ ٹوڈے میں شائع ایک خبر کے بموجب مذکورہ متوفی کی شناخت شیخ ایاز ساکن معین آباد کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
پچھلے کچھ سالوں سے وہ ایک 16سالہ لڑکی کے ساتھ تعلقات میں تھا۔ حال ہی میں مذکورہ نوجوان اس لڑکی کے گھر گیاتھا جہاں پر اس کی والدہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
اگلے دن جب اس نے قئے کرناشروع کیاتو لڑکے کو فوری اسپتال لے جایاگیاتھا۔ بعدازاں مختلف اسپتالوں کو اس لڑکے کولے جایاگیاتھا۔ پیر کی صبح اس کی موت ہوگئی۔
اسپتال میں علاج کے دوران پولیس کو اس نوجوان کی جانب سے دئے گئے بیان کے مطابق اس کی گرل فرینڈ کی والدہ نے گھر گئے وقت اس کو سافٹ ڈرنک پیش کیاتھا۔
ابتدائی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کی والدہ کو ان کی بیٹی کے ساتھ اس نوجوان کے تعلقات پر اعتراض تھا۔
مذکورہ نوجوان کے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت بھی ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔
حالانکہ نوجوان کی کیفیت لڑکی کے گھر جاکر آنے کے ایک روز بعد تک بھی ٹھیک تھی‘ اس بات کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ لڑکے ذاتی طور پر بھی زہر نہیں پی لیاہے۔
ائی پی سی کی دفعہ 307(اقدام قتل) اور اب اس میں تبدیلی لاتے ہوئے 302(قتل) کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔
تحقیقات جاری ہے اورپولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔