تلنگانہ: اسپیشل چیف سکریٹری برائے تعلیم نے ایس ایس سی امتحانات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ عہدیداروں کو مختلف ہدایات

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ریاستی اسپیشل چیف سکریٹری برائے تعلیم چترا راما چندرن نے چہارشنبہ کو ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر اعلیٰ عہدیداروں کو کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ محترمہ چترا راما چندرن نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کو امتحانی مراکز پہنچنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں اور ٹرانسپورٹ کو یقینی بنائیں اور کوویڈ۔19سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جانا چاہئے اور طلبہ کو مراکز میں داخلہ کے وقت ان کے جسم کے درجہ حرارت جانچنا چاہئے اور انہیں ماسک فراہم کیا جائے۔ مسز چندرن نے طلبہ کے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ امتحانی مراکزکو پہلے سے ہی نشاندہی کرلیں تاکہ امتحان کے دن باآسانی مراکز پہنچ سکیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اگر کسی طالب علم میں وائرس کی کوئی نشانی پائی گئی جیسے کھانسی، بخار وغیرہ تو انہیں ایک علیحدہ کمرہ میں رکھا جائے اور وہیں وہ امتحان لکھیں گے اور محکمہ طب کے عہدیدار ان کی نگرانی کریں گے۔