تلنگانہ انتخابات۔مودی کا آج حیدرآبادمیں انتخابی جلسہ

   

حیدرآباد6نومبر(یواین آئی) وزیر اعظم مودی منگل کو تلنگانہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔وہ کل ایل بی اسٹیڈیم میں بی جے پی جلسہ میں شرکت کریں گے جس کو بی سی گرجنا کا نام دیاگیا ہے ۔ وہ شام 5.30 بجے دہلی سے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر پہنچیں گے اور وہاں سے ایل بی اسٹیڈیم جلسہ میں شرکت کریں گے ۔جلسہ کے بعد وزیر اعظم دہلی واپس ہو جائیں گے ۔ ایل بی اسٹیڈیم میں اس جلسہ کو کامیاب بنانے ریاستی قیادت نے انتظامات میں تیزی پیداکردی ہے ۔ اس جلسہ میں پارٹی کو توقع ہے کہ تقریبا ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے ۔حال ہی میں مرکزی وزیر امیت شاہ نے سوریا پیٹ میں ہوئے جلسہ میں اعلان کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے چیف منسٹر امیدوار بی سی ہوگا۔ اس اعلان کے ذریعہ بی جے پی بی سی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔