تلنگانہ انڈسٹریل چیرمین کی حیثیت سےمحمد تنویر الدین کی آج حلف برداری

   

کوہیر /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے نرسملو یادو صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ محمد تنویر الدین کو بحیثیت تلنگانہ انڈسٹریل چیرمین کی حلف برداری 20 جولائی بروز جمعرات حیدرآباد میں بشیر باغ TSIDC دفتر میں منعقد ہوگی ۔ جس میں کوہیر ، ظہیرآباد کے علاوہ دیگر منڈلوں کے بی آر ایس پارٹی قائدین سے کو شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس میں کے تارک راما راؤ ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق اور ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر خزانہ و صحت کے علاوہ کے کویتا ایم ایل سی ، بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد شرکت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کوہیر منڈل دوست و احباب بی آر ایس پارٹی سے وابستہ تمام قائدین بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس موقع پر محمد عبدالوحید صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر ، محمد طاہر ، محمد اسلم زائد ، سید رئیس الدین ، محمد عبدالوہاب ، محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔