حیدرآباد15جنوری(یواین آئی) دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کے تیسرے دن آج مویشیوں کا تہوار کنومامنایاگیا۔ اس موقع پر خاص طور پر دیہی علاقوں میں عوام مویشیوں اور زرعی آلات کی پوجا کرتے ہیں۔ کسانوں کی روزمرہ کے کاموں میں مدد کرنے والے دیہی مزدوروں کو تہنیت پیش کی جاتی ہے ۔ کسانوں نے اپنے بیلوں اور مویشیوں کو اپنے گاؤں کی سڑکوں پر سجایا۔تلنگانہ میں، کنوما ریاست کی کاشتکاری کی ثقافت میں ایک خاص اہمیت کا دن ماناجاتا ہے ۔
اسے مویشیوں کا تہوار بھی سمجھا جاتا ہے ، اور لوگ ان جانوروں کی پوجا کرتے ہیں جو ان کی فصلوں کی کٹائی اور دودھ پیدا کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔اس موقع پر کسان، ان کی مدد کرنے والے پرندوں کے لیے شکر گزاری کے اظہار کے طور پر اپنے دروازوں سے اناج کی تھیلیاں لٹکا دیتے ہیں۔آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے ریاست کے عوام کو اس تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے ۔