پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس ، ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سے کے ٹی آر کی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تلنگانہ میں نئی ریل کی پٹریاں بچھانے زیر التواء پراجکٹس کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے پر زور دیا ہے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانن مالیا نے پرگتی بھون پہونچکر کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ ریاست میں ریل پراجکٹ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر وی پرشانت ریڈی ، ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ ریاست میں اضلاع کی تشکیل جدید کے بعد اضلاع کی تعداد بڑھ کر 33 تک پہونچ گئی ہے ۔ تمام اضلاع میں ریلوے کنکٹویٹی کو توسیع دینے نئی ریلوے پراجکٹس میں تلنگانہ کو اہمیت دینے کا ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سے مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ بلٹ ٹرین کو جنوبی ہند میں توسیع دینے بالخصوص دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس کو متعارف کرانے پر زور دیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریلوے کو سکندرآباد ڈیویژن سے بہت زیادہ آمدنی حاصل ہورہی ہے ۔ مگر توقع کے مطابق ترقی نہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ نئے ریلوے لائن کی تعمیرات اور قدیم لائن کی توسیع میں غفلت ہونے کا بھی دعویٰ کیا ۔ ریاست میں مزید نئی ریلوے لائن توسیع دیتے ہوئے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ تاملناڈو ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا ، بہار کے علاوہ دوسرے ریاستوں کے بہ نسبت تلنگانہ میں ریلوے لائن اور اسٹیشنس کم ہیں اس کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کوچ فیکٹری کے لیے حکومت کی جانب سے اراضی مختص کرنے کے باوجود مرکز سے مثبت ردعمل حاصل نہ ہونے کی شکایت کی ۔۔ ن