تلنگانہ بھر میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی۔ چیف منسٹر سے میٹنگ کے بعد ہی قطعی فیصلہ:ریاستی وزیر تعلیم

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ایس ایس سی امتحانات کو ملتوی کردیاگیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ ملاقات کر کے حالات سے واقف کروائیں گی اور امتحانات کب اور کیسے منعقد کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گی۔ اس سے قبل 8 جون سے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

ایم بالاکرشنا کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کئے گئے عرضی میں کہا گیا تھا کہ امتحانات کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردیا جانا چاہئے۔ جس پر ہائی کورٹ نے حیدرآباد، سکندرآباداور رنگاریڈی میں امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بعد ازاں ریاستی وزیر تعلیم نے ساری ریاست میں امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد ہی امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔