تلنگانہ تلگو دیشم کے کئی قائدین بی جے پی میں شامل

   

پارٹی کے کمزور موقف کے باعث استعفوں کا سلسلہ جاری
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کا ریاست میں موقف کمزور ہوجانے کی وجہ سے تلگو دیشم پارٹی کے کئی سینئیر قائدین تلگو دیشم پارٹی سے مستعفی ہو کر بی جے پی وغیرہ میں شمولیت اختیار کرلینے کے جاری سلسلہ کی وجہ سے تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کو شدید دھکہ پہونچ رہا ہے اور ایسے قائدین جن سے دیگر پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے کی ہرگز کوئی توقع نہیں کی جاسکتی تھی ۔ وہی قائدین اب پارٹی کے کمزور موقف کو دیکھتے ہوئے دیگر قائدین سے پہلے ہی سب سے پہلے بعض سینئیر قائدین بالخصوص بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر ایکدوسرے پر بازی لیجانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اب فی الوقت ریاست تلنگانہ کے تین اضلاع کے قائدین بہت جلد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے وقت کا تعین کرلیا ہے ۔ بالخصوص ضلع نلگنڈہ کے سینئیر قائدین تلگو دیشم پارٹی مسٹر سرینواس گوڑ ، پی رجنی کماری ، بنڈارو شوبھا رانی ، ایس سرینواس راؤ اور بابو راؤ نائیک ، ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم کے ضلع تلگو دیشم پارٹی صدر مسٹر کے چنی ضلع محبوب نگر کی اہم خاتون قائد شریمتی جیا شری ، گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ابراہیم پٹنم حلقہ اسمبلی سے تلگو دیشم پارٹی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیے ہوئے امیدوار مسٹر سامارنگاریڈی ، کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے بی جے پی کے ایک اہم قائد نے بات چیت کی ہے اور اس بات چیت کے دوران ان تمام قائدین تلگو دیشم پارٹی کو مختلف عہدوں کا پیشکش کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ ضلع نلگنڈہ کے سات حلقہ جات اسمبلی کے انچارج قائدین نے رکن راجیہ سبھا تلگو دیشم پارٹی مسٹر جی موہن راؤ کی حیدرآباد میں واقع رہائش گاہ میں مرکزی منسٹر آف داخلہ مسٹر جی کشن ریڈی اور صدر تلنگانہ ریاستی بی جے پی ڈاکٹر لکشمن کے ساتھ ملاقات کر کے خفیہ بات چیت کی ۔ جس سے اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ بی جے پی قائدین کے ساتھ بات چیت کرنے والے تمام تلگو دیشم پارٹی انچارجس حلقہ جات اسمبلی بہر صورت ممکنہ طور پر جلد سے جلد تلگو دیشم پارٹی کو خیر باد کر کے بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔۔