تلنگانہ راشٹرا اسٹوڈنٹس ویدیکا قائدین کیخلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔ 22 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے پرسنل اسسٹنٹ پرشوتم ریڈی کی شکایت پر جوبلی ہلز پولیس نے چہارشنبہ کو تلنگانہ راشٹرا اسٹوڈنٹس ویدیکا قائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جن پر صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کے مکان کے قریب کانگریس ورکرس پر حملہ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پرشوتم ریڈی نے ٹی آر ایس وی کارکنوں پر املاک کو نقصان پہنچانے اور کانگریس پارٹی ورکرس پر حملہ کا بھی الزام عائد کیا۔