تلنگانہ ریاست نے پورے ملک میں اپنی ایک تاریخ بنائی

   

کلکٹریٹ میں کسانوں کے مسائل پر اجلاس، وزیر برقی جگدیش ریڈی کا خطاب

سوریاپیٹ:/8مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے سوریاپیٹ میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔ دفتر ضلع کلکٹریٹ میں کسانوں کے اناج پر جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ نے پورے ملک میں تاریخ بنائی ہے۔ کرونا وائرس کی گہما گہمی کے باوجود حکومت نے کسانوں کو متاثر ہونے نہیں دیا۔ خصوصی خریداری مراکز قائم کرتے ہوئے کسانوں کے لئے سہولیات فراہم کی گئی۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ 27,137کسانوں کے اکاؤنٹ میں 285 کروڑ رقم جمع کی گئی ہے۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج مہیا کررہی ہے۔ وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ ضلع میں خریدی گئی اناج کو متعلقہ علاقوں میں 49 ملوں کو بھجوایا جائے۔جگدیش ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کی زیر قیادت حکومت کسان دوست ہے کسانوں کے لئے 30 ہزار کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر برقی جگدیش ریڈی نے بلدیہ میں جراثیم کش چھڑکاؤ مشین کا افتتاح کیا۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے تدارک کے لئے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے غرباء میں راشن تقسیم کیا اور کہا کہ موجودہ سنگین حالات میں خیراتی اداروں اور متمول طبقہ کو آگے آنا چاہئے۔اس موقع پر ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی ضلع صدر لائبریری این سرینواس گوڑ نائب صدر نشین زیڈ پی ٹی سی جی نارائنا گوڑ ایڈیشنل کلکٹر ڈی سنجیوا ریڈی ودیگر موجود تھے۔