تلنگانہ طبی انقلاب کی طرف گامزن : ہریش راؤ

   

ایرم منزل میں 200 بیڈس پر مشتمل مادر چائلڈ سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ طبی انقلاب کی طرف گامزن ہے ۔ جاریہ سال قائم ہونے والے 9 میڈیکل کالجس کے قیام کی پیشرفت کا نمس ہاسپٹل میں زوم میٹنگ کے ذریعہ جائزہ لیا ۔ میڈیکل کالجس کی تعمیرات میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی جولائی میں کلاسیس کے آغاز سے قبل تمام انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں طبی انقلاب برپا ہورہا ہے ۔ 2014 سے قبل تلنگانہ میں میڈیکل کالجس کی تعداد صرف 5 تھی جو اب بڑھ کر 26 تک پہونچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 8 گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے 9 اضلاع کے وزراء کلکٹرس اور ارکان اسمبلی کو 9 میڈیکل کالجس کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ میڈیکل کالجس کے قیام میں تلنگانہ سے نا انصافی کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد گیا ۔ ملک میں 157 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے مگر تلنگانہ کو ایک بھی منظور نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ طبی تعلیم کا ہب بن رہا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مادر اینڈ چائلڈ کی اموات کو بڑے پیمانے پر کنٹرول کرلیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں تلنگانہ سارے ملک میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ایرم منزل میں تعمیر ہونے والے 200 بیڈس پر مشتمل مادر اینڈ سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صرف تین ایم سی ایچ ہاسپٹلس تھے اب ان کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے ۔ ان ہاسپٹلس کی تعمیرات پر 499 کروڑ روپئے کا خرچ کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل مادر اینڈ چائلڈ ایک لاکھ میں 92 اموات تھی جس کو اب گھٹا کر 43 کردیا گیا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ گاندھی ہاسپٹل میں 200 بیڈس پر مشتمل سوپر اسپیشالیٹی نمس میں 200 بیڈس پر مشتمل الوال میں 200 بیڈس پر مشتمل ایم سی ایچ ہاسپٹلس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ غریب عوام کو کارپوریٹ طرز کی طبی خدمات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔ ن