تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے انڈر 15 یوتھ لیگ کا پوسٹر جاری

   

جم خانہ فٹبال گراؤنڈ میں10جولائی سے ٹورنمنٹ کا باقاعدہ آغاز
حیدرآباد ۔ 6؍جولائی ( پریس نوٹ )تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی جانب سے پہلی انڈر 15 یوتھ لیگ کے آغاز کا اعلان کیا گیا جو ریاست بھر میں یوتھ فٹبال کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔یوتھ لیگ کے پوسٹر کا افتتاح کل TFA آفس میں تمام شریک کلبس کے ٹیم منیجرز کی موجودگی میں کیا گیا۔ منیجرز کا اجلاس بھی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس کے دوران لیگ کے فارمیٹ، رولز اور دیگر اہم گائیڈ لائنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انڈر 15 یوتھ لیگ کا باقاعدہ آغاز 10 جولائی 2026 کو ہوگا اور تمام میچز ویک اینڈ پر جم خانہ فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔اس لیگ کا مقصد نوجوان فٹبالرز کو ایک مسابقتی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھر پور مظاہرہ کرسکیں اور فٹبال میچس کے ذریعہ مسابقتی تجربہ حاصل کر سکیں اور تلنگانہ میں فٹبال کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کر سکیں۔