حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2817 نئے کیس منظر عام پر آئے اور 10 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2611 افراد صحتیاب ہوئے ۔ ریاست میں جملہ کورونا کیسوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 406 ہوچکی ہے جبکہ اموات بڑھ کر 856 ہوگئی ۔ منگل و چہارشنبہ کے درمیان 59711 ٹسٹ کئے گئے جن میں 2537 کا نتیجہ باقی ہے۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد 452 کیسوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ رنگا ریڈی میں 216 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ کتہ گوڑم 89 ، جگتیال 88 ، جنگاؤں 41 ، کاما ریڈی 62 ، کریم نگر 164 ، کھمم 157 ، محبوب نگر 42 ، محبوب آباد 62 ، منچریال 71 ، میدک 35 ، ملکاجگیری 129 ، ناگر کرنول 41 ، نلگنڈہ 157 ، نظام آباد 97 ، پدا پلی 75 ، سرسلہ 53 ، سنگا ریڈی 76 ، سدی پیٹ 120 ، سوریا پیٹ 116 ، ونپرتی 45 ، ورنگل رورل 46 ، ورنگل اربن 114 اور بھونگیر میں 73 کیس منظر عام پر آئے۔