حیدرآباد۔19 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 25جنوری سے غیر موسمی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور آئندہ چند یوم میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات سے اس کوئی پیش قیاسی نہیں کی گئی لیکن خانگی ماہرین کا کہناہے کہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں غیر موسمی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا جو کہ ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ خانگی ماہرین کی پیش قیاسی کے درست ہونے پر موجودہ سردی کی لہر آئندہ ماہ کے اوائل میں بھی جاری رہے گی کیونکہ ریاست میں سردی میں نمایاں کمی نہیں ہورہی ہے بلکہ کئی اضلاع میں صبح کی اولین ساعتوں میں سردی برقرارہے اور آئندہ چند یوم تک یہ جاری رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ۔ ایسے میں غیر موسمی بارشوں سے صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتہ میںموسم خشک رہنے کے علاوہ درجہ حرات میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا جبکہ خانگی ماہرین نے جاریہ ہفتہ سردی کی برقراری اور دن میں درجہ حرارت میں کسی قدر اضافہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔م