تلنگانہ میں آج سے 50 ہزار کیاب ڈرائیورس کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال

,

   

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اور ڈرائیورس اسوسی ایشن کی جے اے سی نے اعلان کیا ہے کہ اولا ، اوبیر اور آئی ٹی کمپنیوں سے وابستہ تقریباً 50 ہزار کیاب ڈرائیورس کل 19 اکٹوبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کریں گے ۔ کیاب ڈرائیورس نے وزارت ٹرانسپورٹ کے علاوہ اوبیر ، اولا اور آئی ٹی سیکٹر کے کمپنیوں کو 8 اگست کے دن اپنے چھ مطالبات پر مشتمل فہرست حوالے کی تھی ، لیکن ان کے مطالبات کی عدم یکسوئی کے باعث ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ ڈرائیور س فی کیلومیٹر کم سے کم 22 روپئے کرایہ مقرر کرنے اور کام کی جگہ بہتر سہولیتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ جے ای سی نے کہا کہ کیاب مالکین انہیں اعظم ترین فی کیلومیٹر 14 روپئے ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ ناکافی ہے ۔ تمام ڈرائیورس کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کی جانی چاہئے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اینڈ ڈرائیورس جے اے سی کے چیرمین شیخ صلاح الدین نے کہا کہ تمام ڈرائیورس کل اپنے کام پر نہ جائیں ۔